بھارت

بھارتی حکومت ڈیجیٹل میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لئے نیا قانون لارہی ہے

نئی دہلی17جولائی(کے ایم ایس) بھارتی حکومت ڈیجیٹل میڈیا کو کنٹرول کرنے اور اسے اخبارات کے مساوی لانے کے لئے نیا بل متعارف کروا رہی ہے اوراس بل کی منظوری کے بعد اخبارات کی طرح نیوز پورٹل کو بھی رجسٹر کرنا ضروری ہو جائے گا۔
اب تک یہ اصول صرف اخبارات پر لاگو ہوتاتھا۔ ساوتھ ایشین وائر نے اپنی ایک رپورٹ میں کہاہے کہ بھارتی حکومت 155سال پرانے ”پریس اینڈ رجسٹریشن آف بکس ایکٹ” کو ختم کررہی ہے اوراس کی جگہ” پریس اینڈ رجسٹریشن آف پیریڈیکل بل” لارہی ہے۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ اس بل میں اخبارات کے لیے ایک نیا اور آسان رجسٹریشن سسٹم متعارف کرایاگیا ہے اور اس کے تحت ڈیجیٹل میڈیا کو بھی لایا جائے گا۔بھارتی حکومت اس بل کو مون سون اجلاس کے دوران پیش کرے گی اور اس کے تحت درمیانے اور چھوٹے پبلشرز کے لیے طریقہ کار کو آسان بنایاگیا ہے ۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق بھارتی حکومت نے 2019میں پریس اینڈ رجسٹریشن آف پیریڈیکل بل کا مسودہ تیار کیا تھا جس میںڈیجیٹل میڈیا کو اس کے دائرہ کار میں لانے کی شق بھی شامل ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button