بھارت

بھارت: اترپردیش میں کمسن لڑکی کی عصمت دری

لکھنو 18جولائی (کے ایم ایس)بھارتی ریاست اتر پردیش میں پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ کھودارہ کے علاقے میں دو افراد نے 17سالہ لڑکی کو زبردستی پکڑ کر زیادتی کا نشانہ بنایاہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے اوران کے خلاف اجتماعی عصمت دری کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس نے بتایاکہ ملزمان کے خلاف بچوں کے تحفظ برائے جنسی جرائم (POCSO)ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ متاثرہ لڑکی کی والدہ نے اپنی شکایت میں بتایا کہ اس کی بیٹی گھر سے باہر ایک نہر پر رفع حاجت کے لیے گئی تھی تودو افراد نے اسے پکڑ کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس نے شکایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ لڑکی نے خوف اور شرم کی وجہ سے اس واقعے کے بارے میں اپنے والدین کو نہیں بتایا جب تک کہ وہ بیمار نہ ہو گئی اور اسے مزید چھپا نہ سکی۔اس کے بعد اس کی ماں نے دونوں ملزمان کے خلاف پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔مقامی ایس ایچ او سریش کمار ورما نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لڑکی کو طبی معائنے اور دیگر قانونی کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر بھیج دیا گیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button