بھارت

اتر پردیش:اسکول کی 2دلت طالبات کو یونیفارم اتارنے پر مجبور کیاگیا

مظفر نگر20جولائی(کے ایم ایس)
بھارتی ریاست اتر پردیش میں اسکول کی 2 دلت طالبات کو زبردستی اپنا یونیفارم اتار کر کلاس کی گروپ فوٹو کیلئے اونچی ذات کی ہندو طالبات کو دینے پر مجبور کیاگیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریاست کے علاقے ہاپوڑ میںکلاس چہارم کی دو دلت طالبات کو کلا س ٹیچر نے اپنی یونیفارم اتارنے اور گروپ فوٹو کے لیے اونچی ذات کی ہندو لڑکیوں کو دینے پر مجبور کیاہے ۔دلت طالبات کی طر ف سے ٹیچر کے اس حکم کو ماننے سے انکار پر انہیں سکول سے نکالنے کی دھمکی دی گئی ۔ پولیس نے بھی طالبات کو برہنہ کرنے پر سکول ٹیچر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔ ایک غیر سرکاری تنظیم او شوشیت کرانتی دل نے اس معاملے کو سوشل میڈیا پر اجاگر کیاہے۔ایک لڑکی کے والد نے میڈیا کو بتایا کہ ان پر چپ رہنے کے لیے دبائو ڈالا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکی شکایت کے باوجود اساتذہ کے خلاف ابھی تک کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان پر خاموش رہنے کے لیے دبائو ڈالا جا رہا ہے۔ انہوں نے اساتذہ کے خلاف ضلع مجسٹریٹ کے دفتر میں شکایت درج کرائی ہے۔دوسری طرف یوپی کے ایک دلت وزیر نے اپنے محکمے میں بدعنوانی اور ذات پرستی کی وجہ سے استعفیٰ دے دیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button