بھارت

بھارتی فوج میں شمولیت کیلئے مودی حکومت کی اگنی ویراسکیم پرعوام کااظہار عدم دلچسپی

modiنئی دلی:
اقتدار کی ہوس میں مودی حکومت نے بھارتی فوج کو بھی نشانے پر رکھ لیا ہے۔بھارتی فوج میں شمولیت کیلئے مود ی حکومت کی طرف سے مسلط کردہ اگنی ویراسکیم پر عوام نے عدم دلچسپی کااظہار کردیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مودی سرکار کی جانب سے بھارتی فوج میں شمولیت کے لیے انتہائی بے معنی اگنی ویر اسکیم متعارف کروائی گئی ہے۔ہماچل پردیش کے وزیراعلی سکھویندر سنگھ سکھو نے مودی حکومت کی جانب سے اگنی ویر اسکیم پرسخت تشویش کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ اگنی ویر اسکیم کے آغاز کے بعد نوجوان بھارتی فوج میں شامل ہونے کا جذبہ کھو رہے ہیں۔اگنی ویر اسکیم سے بھارتی نوجوانوں کی فوج میں شمولیت کے جذبے کی سخت حوصلہ شکنی ہوئی ہے۔ انہوں نے مودی سرکار کو اگنی ویز اسکیم پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اب نوجوانوں میں ملک کی خدمت کرنے کا جذبہ معدوم ہوتا جا رہا ہے۔اس سے قبل کانگرس کے رہنما راہل گاندھی نے بھی مودی سرکار کی جانب سے بھارتی فوج کے لیے متعارف کرائی گئی اگنی ویر اسکیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاتھا۔انہوں نے کہاتھا کہ مودی حکومت نے اگنی ویر اسکیم زبردستی مسلط کی ہے۔انہوں نے کہاکہ اگنی ویر اسکیم متعارف کروانے سے مودی سرکار کا بھیانک چہرہ کھل کر سامنے آ گیا ہے۔اس امر میں شک کی کوئی گنجائش نہیں کہ مودی سرکار اپنے سیاسی مفادات کے لیے ملک کے جوانوں کا سودا کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتی۔
واضح رہے کہ اگنی ویر اسکیم کے تحت بھارتی نوجوانوں کو چند سال کیلئے فوج میں شامل کیاجاتا ہے اور وہ تنخواہ کے سواپینشن اور دیگرمراعات کے اہل نہیں ہو تے ہیں ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button