مقبوضہ جموں و کشمیر

سانبہ: سڑک حادثے میں 4 افراد ہلاک، 15 زخمی

جموں 23 جولائی (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں ایک سڑک حادثے میں تین کمسن بچوں سمیت چار افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہو گئے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انتظامیہ نے بتایا کہ حادثہ جمعہ کی رات دیر گئے اس وقت پیش آیا جب ضلع میں ہائی وے پر ایک آٹو رکشہ اور ٹرک میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں تین کمسن بچے اور ایک خاتون اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 15 دیگر زخمی ہو گئے۔
مرنے والوں کی شناخت چالیس سالہ سمن دیوی ، آٹھ سالہ راہول ، پانچ سالہ مسکان اور پانچ سالہ کرش کے طور پر ہوئی ہے – یہ سبھی ضلع سانبہ کے علاقے جسوال منڈل کے رہنے والے تھے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button