مقبوضہ جموں و کشمیر
مظفرآباد: آزادی پسند کارکن ریاض کشمیری کا بیٹا سڑک حادثے میں جان بحق
مظفرآباد31 اکتوبر (کے ایم ایس )مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے آزادی پسند کارکن ریاض احمد کشمیری عرف شیرا کشمیری کے دو بیٹوں کو مظفر آباد میں سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سڑک حادثہ میں ریاض کشمیری کا گیارہ سالہ بیٹا عمیر ریاض جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا بیٹا چودہ سال عمر ریاض شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔
جان بحق ہو جانے والے بچے عمیر ریاض کی نماز جنازہ مہاجر کیمپ مانکپیاں نمبر 2 سکول گراﺅنڈمیں ادا کی گئی۔