نئی دہلی کی جیل میں نظربند مسلمان سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو تشدد کر کے قتل کر دیا گیا
نئی دہلی10اکتوبر(کے ایم ایس)بھارتی دارلحکومت نئی دہلی کی ایک جیل میں نظربند مسلمان سوشل میڈیا ایکٹوسٹ 27سالہ محمد امین کو جیل میں تشدد کا نشانہ بناکر قتل کر دیا گیاہے۔
محمد امین کو بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے مارچ 2021میں دہلی میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون کے تحت گرفتار کیا تھا۔محمد امین کا جو ایک طالب علم تھا، تعلق بھارتی ریاست کیرالہ کے ضلع مناکڈا ملاپورم سے تھا۔انہیں سوشل میڈیا پرہندوتوا دہشت گردی اور بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہارکرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔امین کے اہل خانہ کو جیل انتظامیہ نے مقامی پولیس کے ذریعے اس کی موت کے بارے میں بتایا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ نوجوان کو بھارتی ایجنسی نے تفتیش کے دوران تشدد کرکے قتل کیا ہے۔این آئی اے نے رواں سال فروری میں بنگلورو کی ایک خصوصی عدالت میں محمد امین کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی۔