بھارت

بھارتی دارلحکومت نئی دلی میں منکی پاکس کا پہلا کیس ریکارڈ

نئی دلی25جولائی(کے ایم ایس)
بھارت کے دارلحکومت نئی دلی میں منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق منکی پاکس کی مغربی دلی کے رہائشی ایک32سالہ شخص میں تصدیق ہوئی ہے جس کی بیرون ملک جانے کی کوئی ہسٹری موجود نہیں ہے۔ تاہم یہ شخص حال ہی میں گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے ہماچل پردیش کے علاقے کلو منالی گیا تھا۔ منکی پاکس سے متاثرہ شخص کو ڈاکٹروں کی نگرانی میں دلی کے ایل این جے پی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں اب تک منکی پاکس کے مجموعی طورپر 4 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ جن میں سے تین کا تعلق کیرالہ سے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button