بھارت

نئی دلی کی عدالت نے اروند کیجریوال کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ، حراست میں 19جون تک توسیع

2620843-kejriwal-1711042081-839-640x480نئی دلی:
بھارت میں نئی دلی کی ایک عدالت نے شراب پالیسی اسکینڈل کیس میں گرفتار نئی دلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے رہنماء اروند کیجریوال کی عبوری ضمانت کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے انکی عدالتی حراست میں 14دن کی توسیع کر دی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نئی دلی کی رئواس ایونیو کورٹ نے اروند کیجریوال کی عبوری ضمانت کی درخواست مستر دکرتے ہوئے 19جون تک انکی عدالتی حراست میں توسیع کردی ہے ۔ اروند کیجریوال کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا۔ انہیں تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 21مارچ کو دہلی ایکسائز پالیسی کیس میں گرفتار کیا تھا۔ انہوں نے اپنی گرفتاری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیاتھا۔ 10 مئی کو سپریم کورٹ نے انہیں لوک سبھا انتخابات کی مہم چلانے کے لیے 21 دن کی عبوری ضمانت دی تھی اور 2جون کو خود کو پولیس کے حوالے کرنے کی ہدایت کی تھی ۔انہوں نے اپنی عبوری ضمانت کی مدت بڑھانے کیلئے رائوس ایونیو کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ سماعت کے دوران ای ڈی نے ان کی درخواست کی مخالفت کی ۔اب انکی درخواست کو عدالت نے مسترد کردیا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button