مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فورسزکی تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے دوران متعدد افراد گرفتار

 

سرینگر 22ستمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے مختلف علاقوں میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے دوران کئی افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے ضلع کپواڑہ کے علاقے کرالپورہ میں کارروائیوں کے دوران ایک شیڈ کے مالک سمیت متعدد کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔بھارتی فوجیوں نے علاقے میں ایک عارضی شیڈ سے تین دیسی ساختہ بم برآمد کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے ۔ ایک بھارتی پولیس اہلکار نے کہاہے کہ کرالپورہ سے کئی افراد کوگرفتار کیاگیا ہے جن میں ایک شیڈ کا مالک بھی شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے علاقے کے تمام گھروں کی تلاشی لی ۔بھارتی فوجیوں نے سرینگر ، بارہمولہ ، بانڈی پورہ ، گاندربل ، بڈگام ، اسلام آباد ، پلوامہ ، شوپیاں ، کولگام ، رام بن ، کشتواڑ ، ڈوڈہ ، راجوری ، پونچھ اور کٹھوعہ کے اضلاع کے مختلف علاقوں میں بھی تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں جاری رکھیں۔
ادھر بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کے علاوہ را ، ایم آئی ، آئی بی اور سی آئی کے سمیت خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں کے ہمراہ سرینگر ، اسلام آباد ، بارہمولہ ، کولگام ، ڈوڈہ اور کشتواڑ کے اضلاع کے کئی علاقوں میں تلاشی کی کارروائی کی ۔این آئی اے نے سرینگر سے ایک کشمیری محمد شفیع وانی کو گرفتار کرکے اس کا کمپیوٹر ، لیپ ٹاپ ، موبائل فون اور دیگر دستاویزات قبضے میں لے لیں۔
دریں اثنا ضلع ریاسی کے علاقے Chassanaمیں پولیس نے ایک خاتون کی عصمت دری کے ملزم کو گرفتاری سے بچانے کیلئے پولیس پر حملہ کرنے والے نوافراد کو گرفتار کر لیا جن میں دوسرکاری ٹیچر بھی شامل ہیں۔ پولیس نے دعوی کیا ہے کہ جب مجرم پریم سنگھ کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کے ساتھیوںنے جو کہ تمام مجرم ہیں پولیس پارٹی پر حملہ کردیا اور دیہات دفاع کمیٹی سے ملنے والے ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق تمام ملزمان خواتین سے زیادتی ، چوری ، اغوا ، ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہونے کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button