مقبوضہ جموں و کشمیر

کرناٹک: ہندو تو ا تنظیموں کا سری رنگا پٹنہ کی جامع مسجد میں داخل ہونے کا انتباہ، حفاظتی انتظامات سخت

مانڈیا 03 جون (کے ایم ایس)بھارتی ریاست کرناٹک میں حکام نے ہائی الرٹ کر رکھا ہے کیونکہ ہندو تنظیموں کے کارکنوں نے کہا ہے کہ وہ ضلع مانڈیا Mandyaکے تاریخی قصبے سری رنگا پٹنہ میں 4 جون کو جامع مسجد میں داخل ہو کر وہاں پوجا کریں گے۔
ہندو تنظیموں نے بھی گیانواپی مسجد کی طرز پر مسجد کے سروے کا مطالبہ کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اور مختلف پروگراموں میں ’سری رنگا پٹنہ چلو‘ پروگرام میں شرکت کے لیے کال بھی دی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ انتظامیہ حکومت کی طرف سے ہدایات کا انتظار کر رہے ہیں تا کہ ان ہندوﺅں کو سنبھالا جائے جو مسجد میں داخل ہونے اور وہاں ’پوجا‘ کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ضلعی حکام نے پہلے ہی جامع مسجد اور اس کے ارد گرد حفاظتی اقدامات بڑھا دیے ہیں۔ وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) اور بجرنگ دل کے رہنما، جو ’سری رنگ پٹنہ چلو‘ تحریک میں سب سے آگے ہیںنے کہا ہے کہ وہ اپنی کال پر عملدرآمد کر کے رہیں گے۔
یاد رہے کہ یہ جامع مسجد ٹیپو سلطان نے تعمیر کروائی تھی۔اس جامع مسجد کو مسجد الاعلی بھی کہا جاتا ہے اور یہ سری رنگا پٹنہ قلعہ کے اندر واقع ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button