مقبوضہ جموں و کشمیر

میر واعظ کا یاسین ملک کی گرتی ہوئی صحت پر اظہار تشویش

سرینگر28جولائی (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے نئی دلی کی تہاڑ جیل میں غیر قانونی طور پرنظربند جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی گرتی ہوئی صحت اورسلامتی سے متعلق میڈیا رپورٹس پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال کی وجہ سے یاسین ملک کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں دلی کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔میرواعظ نے جو اگست 2019سے گھر میں نظربند ہیں سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیری سیاسی نظربندوں کو ان کے سیاسی موقف کی وجہ سے بدترین انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیری عوامی قیادت گھروں یا جیلوں میں نظر بند ہے جو کہ نہ صرف انتہائی افسوس ناک ہے۔ سینئر حریت رہنما نے کہا کہ سیاسی نظریات کی بنا پر ظلم وتشدد ، نظر بندیوں، پابندیوں، سنسرشپ، اور دیگرجابرانہ اقدامات کے ذریعے امن قائم کرنے کے دعوئوں سے نہ تو حقائق اور نہ ہی کشمیریوں کی تحریک آزادی کے ساتھ وابستگی کو تبدیل کیاجاسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ دیرینہ مسئلہ کشمیر کو صرف تنازعے کے تمام فریقوں کے درمیان مذاکرات کے ذریعے ہی مستقل بنیادوں پر حل کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ خطے میں پائیدار امن و استحکام کے قیام کیلئے دیرینہ تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔میر واعظ عمر فاروق نے حریت رہنمائوں،کشمیری نوجوانوں اور کارکنوں سمیت تمام سیاسی نظربندوں کی فوری رہائی کا اپنا مطالبہ دوہراتے ہوئے یاسین ملک کو علاج معالجے کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button