امریکی رکن کانگریس کی آر ایس ایس کے سربراہ سے امریکی سفیر کی ملاقات پر اظہار تشویش
نئی دلی 06اکتوبر ( کے ایم ایس )
امریکی کانگریس کے ایک رکن نے بھارت میں امریکہ کے سفیر کی راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس)کے سربراہ موہن بھاگوت سے ملاقات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق امریکی رکن کانگریس ڈیوڈ ٹرون نے بھارت میں تعینات امریکی سفیر اتل کیشپ کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے ساتھ ان کی ملاقات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں یاد دلایا ہے کہ کس طرح آر ایس ایس ہندو قوم پرستی کو فروغ دے رہی جس سے بھارت میں مسلمانوں اور دیگربرادریوں کو خطرہ لاحق ہے ۔سبکدوش ہونے والے سفیر اتل کیشپ کے نام خط میںیہ بھی کہا گیا ہے کہ آر ایس ایس ظلم و تشدد اور تباہی کی افسوسناک تاریخ کی حامل ہے اور اس طرح کی ملاقاتیں آر ایس ایس کے اقدامات کوجائز قراردے سکتی ہیں۔30ستمبر کو لکھے گئے خط میں کانگریس کے رکن ڈیوڈ ٹرون نے امریکی سفیر اتل کیشپ کو خبردار کیا کہ امریکی عہدیداروں کی اس طرح کی ملاقاتیں آر ایس ایس کو قانونی حیثیت دے سکتی ہیں ۔