مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر کے حوالے سے مغرب کی خاموشی اسکے دوہرے معیار کو ظاہر کرتی ہے، عمران خان

اسلام آباد 29 جنوری (کے ایم ایس) وزیر اعظم عمران خان نے کشمیر اور ایغوروں Uyghurs کے بارے میں مغرب کے دوہرے معیار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اگلے ہفتے چین کے دورے کی تیاری کر رہے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وزیراعظم چینی میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ سنکیانگ میں ایغوروںکے حوالے سے مغرب کی چین پر نام نہاد تنقید کے بارے میں وزیراعظم نے کہا کہ چین میں پاکستان کے سفیر نے علاقے کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ ایسے الزامات درست نہیں ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ مغرب بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیرکے بارے میں خاموش ہے جہاں بھارتی فورسزکی طرف سے انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں کی گئی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ جموںوکشمیرکو آٹھ لاکھ بھارتی فوجیوں نے ایک کھلی جیل میں تبدیل کر دیا ہے اور کشمیرپر مغرب کی خاموشی اسکے دوہرے معیار کو ظاہر کرتی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button