مقبوضہ جموں و کشمیر

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے فاروق عبداللہ کے خلاف ضمنی چارج شیٹ داخل کردی

سرینگر31جولائی(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن میں فنڈز کے گبن سے متعلق کیس میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کے خلاف ایک ضمنی چارج شیٹ دائر کردی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق چارج شیٹ داخل کرنے کے بعد فاروق عبداللہ سمیت تمام ملوث افراد کو 27اگست کو انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت میں پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ضمنی چارج شیٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کی ترجمان سارہ حیات شاہ نے صحافیوںکو بتایا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کو بی جے پی کی تمام اپوزیشن جماعتوں کو خاموش کرانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ اقتدار پر قبضہ جاری رکھنے کی خاطر ان کے لئے میدان کھلا رکھا جا سکے۔نیشنل کانفرنس نے فاروق عبداللہ کی ممکنہ گرفتاری محسوس کرنے کے بعد ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ فاروق عبداللہ ہمیشہ سچ پر قائم رہیں گے، چاہے کہانیاں کتنی ہی من گھڑت ہوں، سچائی میں ہیرا پھیری کی گئی ہو اور اختلاف رائے کو دبایا گیا ہو۔انہوں نے کہا تاہم وہ ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کریں گے اور اپنے آپ کو درست ثابت کریں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button