بھارت

بی جے پی جھارکھنڈ میں کانگریس کی مخلوط حکومت کو گرانے کی کوشش کر رہی ہے

نئی دہلی31جولائی)کے ایم ایس)بھارت میںکانگریس پارٹی کا کہنا ہے کہ بی جے پی ریاست جھارکھنڈ میں اس کی مخلوط حکومت کو گرانے کی کوشش کر رہی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ٹویٹر پر کہا کہ جھارکھنڈ میں بی جے پی کا آپریشن لوٹس ہاوڑہ میں بے نقاب ہوگیا ہے۔ایک سینئر افسر نے دعویٰ کیا کہ تین ارکان اسمبلی انصاری، کچھپ اور کونگاری کو ہفتہ کی شام بھارتی ریاست مغربی بنگال کے علاقے ہاوڑہ میں پولیس نے روک لیا جب ان کی گاڑی میں بھاری مقدار میں نقدی پائی گئی۔کانگریس نے کہا کہ بھگوا پارٹی کا گیم پلان جھارکھنڈ میں وہی کرنا ہے جو انہوں نے مہاراشٹر میں کیا۔شیوسینا کے باغی رہنما ایکناتھ شندے کے حال ہی میں مہاراشٹر کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لینے کے بعد کانگریس نے غیر اخلاقی طریقے سے اقتدار پر قبضہ کرنے پر بی جے پی پر تنقید کی۔جھارکھنڈ کانگریس نے کہا کہ بھاری مقدارمیں نقد رقم کی موجودگی ہیمنت سورین حکومت کو جس میں لالو پرساد یادو کی راشٹریہ جنتا دل بھی شامل ہے،گرانے کی بی جے پی کی سازش کا حصہ ہے ۔ہاوڑہ کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سواتی بھنگالیہ نے کہاکہ ہمارے پاس مخصوص اطلاعات تھیں کہ ایک سیاہ کار میں بھاری رقم کی نقل و حمل کی جارہی ہے۔ ہم نے گاڑیوں کی جانچ شروع کی اور اس گاڑی کو روکا جس میں جھارکھنڈ کے تین ایم ایل ایز سفر کر رہے تھے۔ گاڑی سے بھاری مقدار میں نقدی برآمد ہوئی ہے۔کل رقم کا پتہ لگانے کے لیے گنتی کی مشینیں لائی جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایم ایل ایز سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے کہ رقم کا ذریعہ کیا ہے اور اسے کہاں لے جایا جا رہا تھا،

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button