مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی معیشت بحران کا شکار ، پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 100ارب ڈالرسے بڑھ گیا

images (10)گزشتہ ماہ جولائی میں تجارتی خسارے میں 3گنااضافہ ریکارڈ

نئی دلی 03اگست (کے ایم ایس )
مودی کے دور حکومت میں بھارتی معیشت بحران کا شکار ہے اور رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران تجارتی خسارہ سو ارب ڈالر سے بڑھ گیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت کے سیکریٹری تجارت بی وی آر سبرامنیم نے اعداد و شمار کی تفصیل پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالی سال کے پہلے چار ماہ میں 156ارب 41کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئی جبکہ اس دوران بھارت کی مجموعی درآمدات سالانہ بنیاد پر 48اعشاریہ 12فیصد اضافہ کے ساتھ 256ارب 43کروڑ ڈالرریکارڈ کی گئیں۔ گزشتہ ماہ جولائی میں بھی بھارت کا تجارتی خسار ہ تین گنا اضافے کے ساتھ 31ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے جوگزشتہ سال جولائی میں صرف 10ارب ڈالر تھا ۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق خام تیل کے درآمد میں اضافے کی وجہ جولائی کے دوران تجارتی خسارے میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جو بڑھ کر 31ارب 2کروڑ ڈالرتک پہنچ گیاہے جبکہ جولائی میں ملکی برآمدات 0.76فیصد کمی کے ساتھ 35ارب 24کروڑ ڈالر رہ گئی ہیں۔ گزشتہ 17ماہ کے دوران بھارتی برآمد ات میں پہلی دفعہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ گزشتہ سال جولائی میں بھارتی مصنوعات کا برآمدی حجم 35ارب 51 کروڑڈالر تھا ۔بھارتی وزارت تجارت کی طرف سے جاری کئے گئے رواں سال جولائی کے ابتدائی اعداد و شمار پیش کے مطابق ملکی درآمد بڑھ 43اعشاریہ 59فیصد بڑھ کر 66ارب 26 کروڑڈالر تک پہنچ گئی ہیںجبکہ گزشتہ سال جولائی میں 46ارب 15 کروڑ ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔نیوز چینل اے بی پی لائیو کی ایک رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (اپریل سے جون تک) کے دوران بھارت کی درآمدات سالانہ بنیاد پر 48اعشاریہ 12فیصد کے اضافہ کے ساتھ 256ارب 43کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ رواں سال جولائی کے دوران خام تیل اور پٹرولیم مصنوعات کی درآمد ات70اعشاریہ4فیصد کے اضافے کے ساتھ 21ارب13کروڑ ڈالرتک پہنچ گئی ہیں جو کہ گزشتہ سال جولائی میں صرف 12ارب 40کروڑ ڈالر تھی۔ برآمدات کے مقابلے میں درآمدات میں خاطر خواہ اضافے کی وجہ سے گزشتہ ماہ جولائی میں بھارت کا تجارتی خسارہ تین گنا اضافے کے ساتھ 31ارب 2کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔علاوہ ازیں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بھارت کا تجارتی خسارہ بڑھ کر 100ارب ڈالرسے زائد ہو گیاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button