مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر :یوم پاکستان پر مبارکبادی کے پیغامات کے ساتھ پوسٹرچسپاں

سرینگر21مارچ (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بدھ کو منائے جانے والے یوم پاکستان سے قبل سرینگر اور دیگر علاقوں میں مبارکباد ی کے پیغامات کے ساتھ پوسٹرز چسپاں کئے گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں و کشمیر تحریک آزادی ،کشمیر ریزسٹنس موومنٹ، کشمیر حریت یوتھ فورم اور جموں وکشمیر جسٹس لیگ کی جانب سے چسپاں کیے گئے پوسٹروںپر قائداعظم محمد علی جناح، علامہ محمد اقبال، پاکستانی وزیر اعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اورکل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ کی تصاویر لگی ہیں اوران میں پاکستانیوں کو ان کے قومی دن کی مبارکباد دی گئی۔پوسٹروں میں”ایک قوم، ایک نعرہ، ایک منزل” کا پیغام درج ہے۔پوسٹروںمیںکہاگیا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو ایک فوجی چھائونی میں تبدیل کر دیا ہے جبکہ کشمیری بھارت کے غیر قانونی قبضے سے آزادی چاہتے ہیں اور وہ اپنے حق خودارادیت کی جائز جدوجہد پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ پوسٹروں میں کہاگیا ہے کہ یہ وقت ہے کہ ہم متحد ہو جائیں اور بھارتی قبضے کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔پوسٹروں میں امید کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان کے عوام مضبوط اور مستحکم پاکستان کے لیے کام جاری رکھیں گے کیونکہ مستحکم پاکستان ہی خطے میں امن کا ضامن ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button