سمینار

مودی کامقبوضہ کشمیر میں آباد کار ی کا گھناﺅنہ منصوبہ جنوبی ایشیا میں امن کو نقصان پہنچا سکتا ہے، مقررین

اسلام آباد 03 اگست (کے ایم ایس) ایک ویبینار میں مقررین نے پاکستان کی طرف سے جمعہ کو یوم استحصال کشمیر کے طور پر منانے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ویبنار اہتمام کشمیر کے حامی گروپوں نے کیا تھا اور اس سے کنٹرول لائن کے دونوں طرف اور پاکستان کی سرکردہ شخصیات نے خطاب کیا۔
اس موقع پر مقررین نے مقبوضہ جموںوکشمیر میں آبادیاتی تبدیلی کے گھناو¿نے بھارتی کھیل کی مذمت کی اور متنبہ کیا کہ اگر مودی کے آبادکاری کے منصوبے کو نہ روکا گیا تو جنوبی ایشیا میں امن کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوم استحصال کشمیر منانے کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ کشمیری فسطائی بھارتی حکومت کے 05 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدام کو مسترد کرتے ہیں اور وہ آزادی کی جدوجہد کو تمام تر مشکلات کے باوجود منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کو اقوام متحدہ پر طمانچہ قرار دیا جس نے جموں و کشمیر کو متنازعہ علاقہ قرار دے رکھا ہے اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حوالے سے کئی متعدد قراردادیں پاس کی ہیں۔
ویبنار سے خطاب کرنے والوں میں عبدالرشید ترابی، ڈاکٹر محمد نفیس زکریا، نجم ثاقب، مختار احمد بابا، ایڈووکیٹ نبیلہ ارشاد، راجہ محمد سجاد خان اور بلال شکی شامل تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button