پاکستان

افغان جارحیت کے خلاف سینیٹ میں متفقہ مذمتی قراراد منظور

عالمی برادری افغان طالبان کے غیر سنجیدہ رویے کا فوری نوٹس لے، قرارداد میں مطالبہ

اسلام آباد: ایوان بالا سینیٹ نے پاک افغان سرحد پر طالبان رجیم کی بلا اشتعال جارحیت کے خلاف متفقہ مذمتی قراراد منظور کر لی۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمن کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری افغانستان کے غیر سنجیدہ رویے کا فوری نوٹس لے، امن کی ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ پاکستانی قوم کے وقار اور خودمختاری کے اصول پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ کسی بھی جارحانہ اقدام کا جواب متناسب اور موثر انداز میں دیا جائے۔ سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر قومی دفاع کے لیے متحد کھڑے ہیں۔قرارداد میں پاکستان کی مسلح افواج کی بہادری، پیشہ ورانہ صلاحیت اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ افواجِ پاکستان ہر دور میں وطن کے دفاع کے لیے ثابت قدم رہیں۔ قراداد کے مطابق گزشتہ 40برسوں سے پاکستان کو غیر معمولی سماجی، معاشی اور سکیورٹی چیلنجز کا سامنا رہا ہے۔ افغانستان کی سرحد پار دراندازی اور پاکستان مخالف دہشت گرد عناصر کی موجودگی دوطرفہ مفاہمت کے برخلاف رویے کی عکاس ہے، افغانستان فوری طور پر تمام معاندانہ اقدامات روکے۔قرارداد میں افغانستان سے اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان بین الاقوامی ذمہ داریوں کی پاسداری اور استحکام کی خواہش کا اعادہ کرتا ہے۔چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سینیٹ آف پاکستان پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، پاک فوج نے دہشتگردوں کیخلاف جو حالیہ کاروائی کی ہے سینیٹ اس کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button