مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر:سروس رائفل سے حادثاتی طور پرگولی چلنے سے بھارتی فوجی ہلاک
جموں: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوج کا ایک اہلکار اپنی سروس رائفل سیے غلطی سے گولی چلنے کے باعث ہلاک ہو گیا ہے
یہ واقعہ ڈیوٹی پر تھا، ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجی حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ جموں میں اکھنور کے علاقے فارورڈ جوگوان میں تعینات فوجی کی سروس رائفل سے غلطی سے گولی چلنے کے باعث یہ واقعہ پیش آیا ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فوجی رائفل سے غلطی سے گولی چلنے کے باعث شدید زخمی ہوگیا۔ اسے فوری طور پرہسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ فوجی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ملٹری ہسپتال اکھنور منتقل کردیا گیاہے۔







