مقبوضہ جموں و کشمیر
شدید بارش کے باعث سرینگر۔جموں ہائی وے پر ٹریفک معطل
سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں شدید بارش کے باعث سرینگر۔جموں ہائی وے پر ٹریفک معطل ہو گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض حکام نے میڈیا کو بتایاہے کہ ضلع اودھمپور میں داول پل کے قریب شدید بارش کے باعث پیر کی شام شاہراہ کو دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ سمرولی کے علاقے میں داول سلائیڈ پوائنٹ پر شاہراہ ایک ہی لین تک محدود ہو گئی ہے جبکہ بارش اورکیچڑ کی وجہ سے سڑک پھسلن کا شکار ہو گئی ہے اور گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے خطرناک ہے۔قابض انتظامیہ نے مسافروں سے محتاط رہنے اور شاہراہ پر سفر سے قبل تازہ صورتحال معلوم کرنے کی ہدایت کی ہے۔






.jpg?resize=600%2C400)