مقبوضہ جموں و کشمیر

لندن:آکسفورڈ یونیورسٹی کے طلباءکا کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف مظاہرہ، خرم پرویز کی رہائی کا مطالبہ

لندن28 نومبر (کے ایم ایس)آکسفورڈ یونیورسٹی کے طلباءنے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے محکوم عوام کی حمایت میں آواز بلند کرتے ہوئے مقبوضہ علاقے میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کیا اور انسانی حقوق کے کشمیری کارکن خرم پرویز کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لندن میں احتجاجی طلبا کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں برادری پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں مظالم رکوانے کے لیے بھارت پر دباو¿ ڈالے اور انسانی حقوق کے معروف کشمیری کارکن خرم پرویز کی رہائی کیلئے کردار ادا کرے۔آکسفورڈ یونیورسٹی کے طلباءنے یہ مظاہرہ بھارتی فوجیوں کی طرف سے سرینگر میں دو مختلف جعلی مقابلوں میں کم از کم سات کشمیری نوجوانوں کے قتل کے چند روز بعد کیا گیا۔پریس ریلیز میں کہا گیا کہ پولیس کے بیان کے برعکس عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ قتل کیے گئے تمام نوجوان غیر مسلح تھے جن میں سے کچھ کو ایک کار سے باہر نکال کو بہیمانہ طریقے سے گولیاںماری گئیں۔طلباءنے بھارتی حکومت پر بھی زوردیا کہ وہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا احترام کرے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button