مقبوضہ جموں و کشمیر

”این آئی اے“نے گرفتار کشمیری فوٹوجرنلسٹ کو نئی دہلی منتقل کر دیا

سرینگر 28 اکتوبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے” نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی“(این آئی اے) نے ایک فری لائنسس صحافی اور ان کے بھائی کو سری نگر سے گرفتاری کے بعد نئی دہلی منتقل کر دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق صحافی منان گلزار ڈارکو 10 اکتوبر کو ایک جھوٹے مقدمے کے سلسلے میں سرینگر کے بٹہ مالو تھانے طلب کیا گیا تھاجہاں انہیں حراست میں لیا گیا۔ گرفتار صحافی کے والد گلزار احمد ڈار نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ پولیس نے انکے بیٹے سے تقریباً پندرہ دن سری نگر میں تفتیش کی جس کے بعد این آئی اے افسران اسے اب نئی دہلی لے گئے ہیں۔ گلزار احمد جو ایک ریٹائرڈ سرکاری ملازم ہیںنے کہا کہ این آئی اے نے اس ماہ کے شروع میں منان کے بھائی حنان گلزار ڈار کو بھی گرفتار کیا تھا جو ایک کالج کا طالب علم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منان پر بھی جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button