مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی وادی کشمیر کو ہندوتوا کے رنگ میں رنگنا چاہتی ہے: مشعال ملک

راولپنڈی 05 اگست (کے ایم ایس)یوم استحصال کے سلسلے میں پنجاب آرٹس کونسل راپنڈی میں بھارتی مظالم پر مبنی تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نمائش کا افتتاح چیئرپرسن پیس اینڈ کلچرل آرگنائزیشن مشعال حسین ملک نے کیا۔
انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسند بی جے پی مقبوضہ جموںوکشمیر کی وادی کو ہندو ازم میں تبدیل کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں تین سال سے بے گناہ کشمیریوں کی نسل کشی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فسطائی نریندر مودی اور بھارتی فوج مقبوضہ علاقے میں بھارتی شہریوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹس جاری کر کے وادی کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنا چاہیتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے شوہر محمد یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے جہاں ان کی جان کو خطرہ ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ، سلامتی کونسل، یورپی یونین اور دیگر بین الاقوامی ادارے مقبوضہ جموںوکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔مشعال ملک نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب بھارت کو اپنے مظالم کا حساب دینا پڑے گا، کشمیریوں کی آواز اور ان کی جدوجہد آزادی کو جبر و استبداد کے ہتھکنڈوں سے زیادہ دیر تک دبایا نہیں جا سکتا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button