ٓسینیٹر مشتاق احمدکے اقدامات کی تعریف
اسلام آباد12نومبر ( کے ایم ایس)
جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئرمین الطاف احمد بٹ اور تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے قائد حریت سید علی گیلانی مرحوم کو نشان پاکستان سے نوازنے ، ان کے نام پر ایک یونیورسٹی کے قیام اور انکی سوانح حیات کو پاکستان کے تعلیمی نصاب میں شامل کرانے کیلئے سینیٹر مشتاق احمد کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پاکستان کے ایوان بالا سینیٹ میں بزرگ حریت رہنما شہید سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک متفقہ قرارداد منظور کی گئی ہے۔ یہ قرارداد سینیٹر مشتاق احمد نے پیش کی تھی ۔الطاف احمد بٹ نے ایک بیان میں کہا کہ سید علی گیلانی کشمیریوں کے حق خودارادیت کے پرزور علمبردار تھے اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی جبر اور ناانصافی کے خلاف پوری زندگی آواز بلند کرتے رہے۔انہوں نے کہا کہ سینیٹر مشتاق احمد کی کاوشیں تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہمارے عظیم حریت قائد سید علی گیلانی کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے۔دونوں کشمیری رہنماو¿ں الطاف احمد بٹ اور راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ کشمیری عوام تحریک آزادی کشمیر کے لیے پاکستان کی حمایت کے مقروض ہیں۔