مقبوضہ جموں و کشمیر

وزیر اعظم کا مقبوضہ جموں وکشمیر میں جنگی جرائم پر بھارت کے خلاف کارروائی پر زور

اسلام آباد 05 جنوری (کے ایم ایس) وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم پر بھارت کے خلاف کارروائی کرے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آج یوم حق خود ارادیت کے موقع پر اپنے ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ مودی کی ہندوتوا حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر کی متنازعہ کی حیثیت اور علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کر کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں، بین الاقوامی انسانی قوانین اور چوتھے جنیوا کنونشن سمیت بین الاقوامی معاہدوںکی کھلی خلاف ورزی کر رہی ہے اور جنگی جرائم کی مرتکب ہو رہی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی استصواب رائے کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا وعدہ ابھی تک پورا نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ کشمیری بھارتی قبضے کو مستردکرتے ہیں اوراس کے ظلم وجبر کے خلاف مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔وزیراعظم نے حق خودارادیت کے لیے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button