مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر : محرم الحرام کے جلوسوں کا سلسلہ جاری

image0سرینگر 06 اگست (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں محرم الحرام کے جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے اور عزا دار بھارتی بندشوں کے باوجود نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسین ؑکے تعیں اپنی بھر پور محبت و عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے چھٹی محرم کو بھی وادی بھر میں جلوس نکالے گئے جن میں سینکڑوں عزا داروں نے شرکت کی ۔ جہاں جہاں جلوس نکالے گئے ان میں از زوری گنڈ بڈگام ، سونہ پاہ بیروہ، ڈرہ بل بمنہ ،کانی کچی میر بحری سرینگر،مغل محلہ سرینگر ،جڈی بل سرینگر ،چنگہ محلہ شالیمار، گلشن باغ ،گگلو محلہ ذال پورہ سوناواری ،بڈی محلہ اندکھلوسوناواری ،ملہ پورہ نوگام ۔علم شریف کا سب سے بڑا جلوس زوری گنڈ بڈگام سے برآمد ہو کر مرکزی امام باڑہ بڈگام میں اختتام پزیر ہوا۔
اس موقع پر انجمن شرعی شیعیان کے صدر اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے معرکہ کربلا کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی ۔انہوں نے شہداے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ صدیاں گزرنے کے باوجودبھی معرکہ کربلا کی اہمیت و افادیت قائم و دائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا میںحق و انسانیت کی سربلندی اور ظلم و باطل کی سر نگونی کا درس پنہاں ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button