مقبوضہ جموں و کشمیر

کرناٹک:مسلم طالبہ کی وزیر اعلی سے اپیل،”ہمارے تعلیمی مستقبل کوتاریک ہونے سے بچائیں”

بنگلورو14اپریل (کے ایم ایس )
بھارتی ریاست کرناٹک میں تعلیمی اداروںمیں مسلم طالبات کے حجاب پر پابندی کے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکٹھانے والی مسلم طالبات نے وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی سے اپیل کی ہے کہ وہ انہیں حجاب میں امتحانات دینے کی اجازت دیکر ان کے تعلیمی مستقبل کو تاریک ہونے سے بچائیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حجاب پر پابندی برقراررکھنے کے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف بھارتی سپریم کورٹ سے رجوع کرنے والی مسلم طالبات میں شامل طالبہ عالیہ اسعدی نے ایک ٹوئٹ میں وزیر اعلیٰ سے اپیل کی ہے کہ” دوسرے پری یونیورسٹی امتحانات 22اپریل سے شروع ہو رہے ہیں اور آپ کے پاس ابھی بھی ہمارا مستقبل تاریک ہونے سے بچانے کا موقع ہے۔ آپ حجاب پرپابندی سے متعلق اپنے فیصلے پر دوبارہ غور و خوض کریں،کیونکہ ہم اس ملک کا مستقبل ہیں۔”
واضح رہے کہ کرناٹک ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں یہ کہتے ہوئے تعلیمی اداروںمیں حجاب پر پابندی برقراررکھتی کہ حجاب اسلام کا بنیادی جزو نہیں ہے۔ہائی کورٹ کے اس حکم کو مسلم طالبات نے بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button