مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی کے ترقی کے دعوے کھوکھلے ہیں، مایا وتی

لکھنو23ستمبر(کے ایم ایس)
بھارت میں بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے مودی کی سربراہی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کو شدید تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کے ترقی کے دعوے کھوکھلے ہیں اور ان کا پردہ فاش ہو چکا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مایاوتی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ اتر پردیش کے لوگوں کی فی کس آمدنی میں کوئی اضافہ نہیں ہوگااوریہاں کے کروڑوں لوگوں کے غریب اور پسماندہ رہنے سے متعلق ریزرو بینک آف انڈیا کے تازہ ترین اعداد و شمار اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ بی جے پی کے ترقی کے دعوے کھوکھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں انتخابات سے قبل بی جے پی کے ترقی کے دعووں کے کھوکھلے ہونے کا پردہ فاش ہونے سے اب یہ پارٹی لوگوں کے مذہبی جذبات سے کھلواڑ اور ہندو-مسلم تنازعات کو ہوا دینے کے انتہاپسندانہ نظریہ پر واپس آ گئی ہے لیکن لوگ پھر سے ان کے دھوکہ میں نہیں آئیں گے ۔ مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے قول اور فعل میںواضح تضاد ہے اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری، غربت اور مہنگائی سے عوام بدحال ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button