مقبوضہ جموں و کشمیر

کل جماعتی حریت کانفرنس کاتنازعہ کشمیر کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور

APHC (1)

سرینگر: کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے اور دونوں ممالک کو اسے پرامن مذاکراتی عمل کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ جنگ کوئی آپشن نہیں ہے کیونکہ یہ صرف تباہی لاتی ہے اور یہ کبھی نہیں ہونی چاہیے لیکن تنازعات اور کشیدہ صورتحال کی موجودگی میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بات چیت کے ذریعے ہر چیز پرامن طریقے سے حاصل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی قیادت کو بالخصوص جنوبی ایشیا اور بالعموم پوری دنیا کے عوام کے بہتر مستقبل کے لیے دانشمندی سے کام لینا ہو گا کیونکہ عوام میں امن کی خواہش پائی جاتی ہے لیکن امن کسی خلاء یاتنازعات کی موجودگی میں حاصل نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کی قیادت کو ایک میز پر بیٹھنا چاہیے اور کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کا پرامن حل تلاش کرنا چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button