بھارت

بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے پارلیمنٹ اوراراکین پارلیمنٹ دونوں کی توہین کی ہے: کانگریس

نئی دلی 08اگست (کے ایم ایس )
بھارت میں کانگریس پارٹی نے کہا ہے کہ تحقیقاتی ادارہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے پارلیمنٹ اور اراکین پارلیمنٹ کی توہین کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ایک بیان میں کہاکہ پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے پر ای ڈی میں پیش ہونے کے لئے دبائو ڈالا گیا۔انہوں نے کہا کہ ای ڈی نے ملکارجن کھڑگے پوچھ گچھ کیلئے پیش ہونے پر دبائو ڈال کر پارلیمنٹ اور اراکین پارلیمنٹ دونوں کی توہین ہے۔ انہوں نے کہاکہ لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں ایوانوں کے پریزائیڈنگ افسروں کو یقینی بنانا چاہیے کہ ایسے واقعات دوبارہ پیش نہ ہوں، جس کی وجہ سے کسی بھی رکن پارلیمنٹ کو تذلیل کا نشانہ بنایا جائے ۔جے رام رمیش نے کہا کہ کھڑگے نے ای ڈی کو بتایا تھا کہ وہ پارلیمنٹ کے اجلاس کی وجہ سے مصروف تھے ،تاہم انہیں پیش ہونے کے لیے ای ڈی نے دبائو ڈالا ۔ انہوں نے کہا کہ جب یہ معاملہ کھڑگے نے ایوان میں اٹھایاتو راجیہ سبھا کے چیئرمین نے کھڑگے کی درخواست کو یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا کہ مجرمانہ معاملات میں پارلیمانی استحقاق نہیں ہوتا۔ جے رام رمیش نے کہا کہ کھڑگے نیشنل ہیرالڈ کیس میں ملزم نہیں ہیں۔ تو ای ڈی نے انہیں کیوں طلب کیا؟ ایسا کرنا ایک رکن پارلیمنٹ کی توہین ہے۔
واضح ر ہے کہ راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر کھڑگے کو ای ڈی نے 4 اگست کو نئی دلی میں آئی ٹی او کے قریب بہادر شاہ ظفر مارگ پر واقع ‘ہیرالڈ ہاوس’ میں طلب کیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button