بھارت

بھارت : پولیس کی طرف سے مسیحی عبادت گزاروں پر حملہ اور انہیں ہراساں کیا

نئی دلی 09مارچ(کے ایم ایس)
بھارت میں مودی کی ہندوتوا حکومت میں تمام اقلیتیں اور ان کی عبادت گاہیں تیزی سے غیر محفوظ ہو رہی ہیں، جیسا کہ آج سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ایک ویڈیو میں بھارتی پولیس کو ایک عبادت گاہ پر حملہ کرتے ہوئے دکھایاگیا ہے ۔


کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں دکھایاگیا ہے کہ پولیس مسیحی برادری کی عبادتگاہ میں زبردستی داخل ہو کر وہاں موجود خواتین سمیت عبادت گزاروں کو ہراساں کر رہی ہے ۔ اس ویڈیو کا کیپشن ” بھارت میں کسی مذہب کو عبادت کی اجازت نہیں ”ہے۔ عیسائیوں کو گھروں میں عبادت کرنے سے بھی روکا جا رہا ہے۔کیپشن میں مزید کہاگیا ہے کہ بھارت کی پشت پناہی کرنے والے امریکی اور یورپی کہاں ہیں؟ مسلمان پہلے ہی بھارت میں خوفزدہ ہیں اور او آئی سی بھی اس بارے میں کوئی آواز بلند نہیں کر رہی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مزید دیکھئے
Close
Back to top button