مقبوضہ جموں و کشمیر

انجمن اوقاف جامع مسجد کی طرف سے شہدائے کربلا کو خراج عقید ت

سرینگر 08 اگست (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی طور پرزیر تسلط جموں و کشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے غیر قانونی طورپر نظر بند انجمن کے میرواعظ عمر فاروق کی جانب سے یوم عاشور کے موقعہ پر شہدائے کربلا سید نا امام حسین رضی اللہ عنہ اور آپ کے جاں نثار ساتھیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انجمن اوقاف نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ کربلا میں پیش آنے والے اس المناک واقعہ اور حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں کی عظیم شہادت تقوی اور قربانی کا لازوال پیغام دیتی رہے گی۔ انجمن اوقاف نے میر واعظ عمر فاروق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امام حسین نے آزادی، دیانت، مساوات، انسانیت اور بھلائی کے لیے قربانی دے کر ہمارے لیے ایک عظیم مثال قائم کی ہے۔موجودہ حالات میں ہمارا پیارا کشمیر جس میں گرفتار ہے ،حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے اصحاب کی بہادری، استقامت، صبر، ہمت اور قربانی میں ہمارے لیے بہت بڑا سبق پوشیدہ ہے۔انجمن اوقاف نے کہا کہ حسینیت کا پیغام ہے کہ ہم عدل و حق کا راستہ کبھی نہ چھوڑیں، ہمیں اپنے عزائم کو ہر حال میں بلند اور ثابت قدم رکھنا چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button