مقبوضہ جموں و کشمیر

آل انڈیا مسلم پرنسل لا بورڈ حجاب کے حوالے سے کرناٹک ہائیکورٹ کے فیصلے کوسپریم کورٹ میں چیلنج کرے گا

065677d3-8a3a-4113-86a1-e76223780d3cنئی دلی20 مارچ (کے ایم ایس) آل انڈیا مسلم پرنسل لا بورڈ نے حجاب کے حوالے سے کرناٹک ہائیکورٹ کے فیصلے کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس معاملے میں سپریم کورٹ سے رجوع کر ے گا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کے جنرل سیکرٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے ایک بیان میں کہا کہ کرناٹک ہائیکورٹ کے فیصلے میں بہت سے نقائص ہیں اور اس میں فرد کی آزادی کو پوری طرح سے نظر انداز کر دیا گیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ عدالت نے یہ بات بھی نظر انداز کی کہ اسلام میں کس عمل کو لازمی درجہ حاصل ہے اور کس کو نہیں۔ انہوںنے کہا کہ اگر شریعت کا کوئی مسئلہ ہو تو اس میں علماءکی رائے کو اہمیت حاصل ہو گی لیکن ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں اس پہلو کو پیش نظر نہیں رکھالہذا انصاف کے تقاصے پورے نہیں ہوئے۔خالد سیف للہ رحمانی نے کہا کہ مذکورہ فیصلے کے بعد اب بجا طور پر مسلمانوں میں یہ احسا س پیدا ہو رہا ہے کہ عدالتیں شرعی و مذہبی معاملات میں متعصبانہ ذہنیت کا شکار ہو تی جا رہی ہیںاور اکثر آئین و دستور کی من مانی تشریح کر تی ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ بورڈ نے اپنی لیگل کمیٹی کے ایک اجلاس میں کرناٹک ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ بورڈ املت کی ان بچوں کو مبارکباد پیش کرتا ہے جنہوں نے بے پردہ ہونے کو قبول نہیں کیااور اسلامی شعائر پر ثابت قدمی اختیار کی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button