مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت: پنچایت کی دلت صدر کو یوم آزادی پر قومی پرچم لہرانے کی اجازت نہیں دی جارہی

c0f15931-4f48-43f4-954c-c98e1bbf652bچنئی09اگست (کے ایم ایس)بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ضلع کلاکوریچی میں پنچایت کی دلت صدر کو بھارت کے یوم آزادی پر اپنے باقی پیشرئوں کی طرح مقامی سرکاری اسکول پر بھارتی پرچم لہرانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایدوتھا وائی ناتھم گائوں کی پنچایت کی صدر سدھا وردھاراجن نے اتوار کے روز پولیس کے ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ کے پاس شکایت درج کرائی جس میں کہا گیا ہے کہ گائوں میں ذات پات کے کچھ جنونی عناصر سرکاری ہائی سکول پر ان کے بھارتی پرچم لہرانے کی مخالفت کر رہے ہیں کیونکہ وہ ایک درج فہرست ذات سے تعلق رکھتی ہیں ۔ وردھاراجن نے 15اگست کو ہونے والے پروگرام کے لیے پولیس سے تحفظ بھی طلب کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ گائوں میں مجھ سے پہلے دس پنچایتی صدرتھے اور ان سب نے یوم آزادی کے موقع پر سرکاری اسکول پر قومی پرچم لہرا کر اپنے اختیارات کا استعمال کیا ۔ انہوں نے اپنی شکایت میں کہاکہ مجھے گزشتہ سال بھی جھنڈا لہرانے سے روکا گیا تھا کیونکہ اونچی ذات کی وانیار برادری سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے اعتراض کیا تھا۔انہوں نے کہاکہ اس گائوں میں اونچی ذات کی وانیار برادری کے افراد کا غلبہ ہے اور یہ پہلی بار ہے کہ نچلی ذات سے صدر منتخب ہواہے کیونکہ یہ عہدہ اس کے لیے ریزرو تھا۔وردھاراجن کی شکایت کے بعد منگل کو دونوں فریقوں کے درمیان چناسلم کے تحصیلدار کے دفتر میں ایک مفاہمتی میٹنگ کا اہتمام کیا گیا اور میٹنگ میں مبینہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس سال پنچایت کے صدر کے بجائے اسکول ہیڈ ماسٹر بھارتی پرچم لہرائیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button