مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی لیڈروں کے گستاخانہ بیانات کے خلاف سرینگر میں ہڑتال

سرینگر 17 جون (کے ایم ایس)
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لوگوں نے بی جے پی لیڈروں کے نبی آخر الزمان حضرت محمد ۖ کے بارے میں گستاخانہ اور توہین آمیز بیانات کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے آج سرینگر میں ہڑتال کی ۔
سرینگر میں ڈائون ٹائون، لال چوک اور دیگر علاقوں میں بیشتردکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے۔ قابض انتظامیہ نے بی جے پی کے لیڈروں کے گستاخانہ بیانات کے خلاف احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لیے سرینگر اور وادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کو بھاری نفری تعینات کررکھی تھی ۔ زبردست مظاہروں کے خوف سے انتظامیہ نے لوگوں کو تاریخی جامع مسجد سرینگر اور دیگر مساجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی بھی اجازت نہیں دی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button