بھارت
بی جے پی لیڈرکا خامنہ ای کی شہادت پر مظاہروں کے شرکاء کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

بنگلورو:ہندوتوا بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما آر اشوکا نے کرناٹک میں ایرانی رہبر اعلیٰ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر نکالے گئے جلوس کے شرکا کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیاہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بی جے پی لیڈرنے شہید ایرانی رہبر اعلیٰ کی توہین کا ارتکاب کرتے ہوئے انہیں "آمر” قراردیا۔آر اشوکا کے اس اقدام سے بھارت بھر میں آزادی اظہار کے حوالے سے سخت تشویش ظاہر کی جارہی ہے ۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ اشوکا کا بیان جمہوری اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ بی جے پی لیڈر نے خلیجی ممالک سے ہندوستانیوں کو واپس لانے کی مودی حکومت کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔







