APHC-AJK

فاروق رحمانی کا پروفیسر عبدالغنی بٹ کوان کی برسی پر شاندار خراج عقیدت

اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سابق کنوینراور جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی نے تحریک آزادی کشمیر، تعلیم اور کشمیری زبان و ادب کے شعبوں میں شاندارخدمات پر پروفیسر عبدالغنی بٹ کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد میںجاری ایک بیان میں مسلم کانفرنس اور دیگر تنظیموں کے قیام میں پروفیسر بٹ کے کردار اور وابستگی کو بھی خراج تحسین پیش کیاجن میں مسلم متحدہ محاذ ،تحریک حریت جموں وکشمیر اور کل جماعتی حریت کانفرنس شامل ہیں۔فاروق رحمانی نے کہا کہ پروفیسر بٹ نہ صرف کشمیریوں کے حق خودارادیت پر پختہ یقین رکھتے تھے بلکہ طویل عرصے سے حل طلب تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے سہ فریقی مذاکرات یا قابل اعتماد ثالثی کے بھی حامی تھے۔انہوں نے یاد دلایا کہ پروفیسر بٹ بحیثیت استاد عظیم ماہر تعلیم اور مقبوضہ جموں وکشمیرمیں مسلم ایجوکیشن ٹرسٹ کے بانی پروفیسر غلام رسول بچہ کے ساتھی اور قریبی دوست بھی تھے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جموں و کشمیر کی مستقبل کی سیاسی حیثیت کے حوالے سے ایک مشترکہ نظریہ رکھتے تھے۔انہوں نے کہاکہ ریاست جموں و کشمیر کی آزادی کے لیے ان کی انتھک سیاسی جدوجہد اور خدمات کو خطے کے عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ فاروق رحمانی نے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں کئی دہائیوں پر محیط المیے کے باوجود پروفیسر بٹ ایک شاندار مقررتھے اور وہ اپنی تقاریر میں حسِ مزاح کو بھی خوب استعمال کرتے تھے۔انہوں نے کشمیر کے سچے بیٹوں اور شہدا ء کی قبروں پر اللہ تعالی کی رحمتوں کی دعا کی اور امید ظاہر کی کہ مستقبل قریب میں بھارتی غلامی اور جبر کی زنجیریں ٹوٹ جائیں گی۔پروفیسر عبدالغنی بٹ گزشتہ سال 17 ستمبر کو اپنے آبائی شہر سوپور میں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔ قابض بھارتی حکام نے آزادی پسند سرگرمیوں کی پاداش میں انہیں پروفیسر کی تدریسی ملازمت سے برطرف کر دیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button