APHC-AJK

معروف کشمیری صحافی اطہر مسعود وانی راولپنڈی میں انتقال کر گئے

راولپنڈی:معروف کشمیری صحافی اور کالم نگار اطہر مسعود وانی طویل علالت کے بعد راولپنڈی میں انتقال کر گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اطہر مسعود ہفت روزہ ”کشیر ”کے چیف ایڈیٹر اور مختلف اخبارات سے وابستہ رہے ہیں۔اطہر مسعود وانی کشمیر کی جدوجہد آزادی کے پرزور حامی تھے اور انہوں نے تنازعہ کشمیر پر کئی مضامین لکھے ہیں۔بنیادی طورپر ان کا تعلق مقبوضہ جموں وکشمیرکے علاقے گاندربل سے تھا اوران کے والدین نے1947ء میں ہجرت کرکے راولپنڈی میں سکونت اختیارکی تھی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button