مقبوضہ جموں و کشمیر

پتھر اورمٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے سرینگر جموں ہائی وے بند

جموں15اگست(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںسرینگر جموں ہائی وے کو جو علاقے کو باقی دنیا سے ملانے والا واحد راستہ ہے، جموں خطے کے ضلع رامبن میں پتھر اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ سرینگر جموں ہائی کو رامبن کے علاقے میں پتھر اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔دریں اثنا سرینگر لہہ ہائی وے کو بھی دراس کے مقام پر بادل پھٹنے کی وجہ سے بند کر دیا گیاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button