مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں حالات معمول کے مطابق ہونے کا دعویٰ جھوٹ ہے: عمر عبداللہ

images (1)سرینگر29اکتوبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ علاقے میں حالات معمول کے مطابق نہیں ہیں جس کادعویٰ نریندر مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت کر رہی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق عمر عبداللہ نے آج سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت ایک جھوٹ کے بعد دوسراجھوٹ بول رہی ہے اور میڈیا کے ذریعے لوگوں کو گمراہ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری پنڈت وادی کشمیر سے بھاگ رہے ہیں جبکہ بھارتی حکومت دعویٰ کر رہی ہے کہ وہ موسم سرماشروع ہونے کے پیش نظر وہاں سے جا رہے ہیں۔انہوں کہا کیاپنڈتوں کواکتوبر میں سردی لگنے لگی تھی؟ جبکہ ”چلہ کلان ”ابھی شروع بھی نہیں ہواہے۔انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کررہی ہے اور ذرائع ابلاغ کے کچھ لوگوں کواستعمال کر کے جھوٹ بول رہی ہے۔این سی رہنما نے کہا کہ بھارتی حکومت کا دعویٰ ہے کہ 2019کے بعد حالات بدل گئے اور معمول پر آ گئے ہیں، جو جھوٹ اور گمراہ کن دعویٰ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں حالات معمول کے مطابق نہیں ہیں۔عمر عبداللہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button