مقبوضہ جموں و کشمیر

مظفر آباد میں آزادی پسند کارکن کی وفات پر مسلم لیگ جموں وکشمیر کا اظہار تعزیت

0سرینگر 17اگست (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مسلم لیگ جموں وکشمیر نے گزشتہ روز مظفر آباد میں آزادی پسند کارکن فیاض احمد وانی کی حرکت قلب بند ہونے سے وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مسلم لیگ کا ایک وفد عبدالاحد پرہ کی قیادت میں فیاض وانی کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیلئے ان کے گھر راولپورہ قاضی آباد گیا۔ وفد نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی یکجہتی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر عبدالاحد پرہ نے نوجوان کے اہلخانہ سے کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طورپر نظربند چیئرمین مسرت عالم بٹ کی طرف سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی بلندی درجات کیلئے دعا کی ۔وفد میں وحید احمد گوجری ،ارشاد احمد اوردیگر شامل تھے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button