مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی کشمیریوں کے عزم کو توڑنے میں ناکام رہی ہے ، مسئلہ کشمیر ایک روز حل ہونا ہے، محبوبہ مفتی

سرینگر18 اگست (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے ایک کل جماعتی اجلاس طلب کیا ہے تاکہ کشمیریوں کے حقوق پر ہونے والے تازہ بھارتی حملے پر لائحہ عمل طے کیا جاسکے۔مودی کی فسطائی حکومت نے بھارتی شہریوں کو بھی مقبوضہ علاقے میں ووٹ ڈالنے کا حق دیدیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے سری نگر میں اپنی رہائش گاہ پر ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تمام سٹیک ہولڈرز کے درمیان اتحاد پر زور دیا اور کہا کہ 2024 کے انتخابات کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) بھارتی آئین کو تبدیل کرے گی گی اور بھارتی ترنگے کو بھی بھگوا جھنڈے میں بدل دے گی۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی تمام فیصلے عوام کے مفاد میں نہیں بلکہ اپنے مفاد میں کر رہی ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ چیف الیکشن آفسر کی طرف سے باہر کے لوگوں کو مقبوضہ علاقے میں ووٹنگ کا حق دینے کا نیا حکم بی جے پی کے 25 لاکھ غیر مقامی ووٹرز کو ووٹ دینے کے قابل بنائے گا،جموں و کشمیر میں جمہوریت کو پہلے ہی پامال کیا جا چکا ہے۔انہوںنے کہا کہ لوگوں کا انتخابی نظام سے اعتماد اٹھ گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی جموں و کشمیر کے لوگوں کو حق رائے دہی سے محروم کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ جب باہر سے 25 لاکھ ووٹر جموں و کشمیر میں بی جے پی کو ووٹ دیں گے تو کشمیریوں کے ووٹ کی کیا حیثیت رہے گی۔بی جے پی پارٹی کے مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے جموں و کشمیر میں ایک ایک فسطائی وزیر اعلیٰ لگانا چاہتی ہے۔ انہوںے کہا کہ بی جے پی گزشتہ3 سالوں سے جموں و کشمیر پر براہ راست حکومت کر رہی ہے لیکن کشمیر کے لوگوں کے عزم کو توڑنے میں ناکام رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی جموں و کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا چاہتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف کشمیر کے مسلمان متاثر ہوں گے بلکہ یہ کشمیری پنڈتوں اور جموں کے ڈوگروں کے لیے بھی تباہ کن ثابت ہوگا۔امحبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی کشمیر میں نازی جرمنی اور اسرائیل کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہٹلر نے جبر کی حدیں پار کر دیں لیکن یہودیوں کو ختم کرنے میں ناکام رہا ۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی بھی مقبوضہ علاقے میں اپنے مذموم عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں غیر مقامی لوگوں کو ووٹ کا حق دینے کا مقصد دھوکہ دہی کے انتخابات کروانا ہے تاکہ یہاں بی جے پی کی فسطائی حکومت بنائی جاسکے ۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں بھارتی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ زمینی حقیقت کبھی نہیں بدلتی اور مسئلہ کشمیر کو جلد یا بدیر حل ہونا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button