مقبوضہ جموں و کشمیر

اگر تلہ: بی جے پی کاکنوں کا کانگریس ہیڈکوارٹر پر حملہ ، پارٹی رہنما لہولہان

download (12)اگر تلہ 26جون (کے ایم ایس)بھارتی ریاست تریپورہ کے دارلحکومت اگر تلہ میں بھارتیہ جنتاپارٹی کے کارکنوں نے کانگریس کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کر کے پارٹی کے ریاستی صدر بیرا جیت سنہا کو لہو لہان کر دیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اتر تلہ میں ضمنی انتخابات میں کانگریس کی جیت کے بعد بی جے پی کے کارکن مشتعل ہو گئے اور کانگریس کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کر دیا ۔ انہوں نے دفتر کا فرنیچر توڑ دیا اور وہاں موجود کانگریسی رہنماﺅں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ بی جے پی کارکنوں کی مارپیٹ کے باعث تریپورہ کانگریس کے صدر بیرا جیت سہنا کا سر پھٹ گیا۔
کانگریس کے مرکزی رہنما راہول گاندھی نے اپنے ایک ٹویٹ میں بی جے پی کارکنوں کی غنڈہ گردی کی مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ خون میں ڈوبی سیاست بی جے پی کا اصل چہرہ ہے۔ انہو ںنے لکھا کہ یہ شرمناک ہے کہ پولیس حملہ کو روکنے کی بجائے خاموش تماشائی بن کر کھڑی رہی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button