مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں وکشمیر میں25لاکھ غیر ریاستی باشندوں کو ووٹ کا حق دینے کے تباہ کن نتائج ہونگے: کانگریس

سرینگر22اگست(کے ایم ایس)بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جمو ں و کشمیرمیں کانگریس پارٹی نے کہاہے 25لاکھ غیر ریاستی باشندوں کو ووٹ کا حق دینے کے تباہ کن نتائج ہونگے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کانگریس کی مقبوضہ جموں و کشمیر شاخ کی سیاسی امور کمیٹی کا ایک اجلاس چیئرمین طارق حمید قرہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس کو آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی رکن اور انچارج مقبوضہ جموں و کشمیر شاخ رجنی پاٹل نے بریفنگ دی اور سیاسی امور کی کمیٹی کے چیئرمین طارق حمید قرہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ طارق حمید قرہ نے کمیٹی کے اراکین کو مقبوضہ جموں وکشمیر کے چیف الیکشن آفیسر کے حالیہ حکم نامے کے بارے میں بتایاجس کے تحت مقبوضہ علاقے میں 25لاکھ غیر مقامی لوگوں کو ووٹ ڈالنے کا حق دیا گیا ہے۔ طارق حمید قرہ نے کہاکہ اسمبلی انتخابات میں فوج اور پیراملٹری فورسز کے اہلکاروں سمیت غیرمقامی افراد کو ووٹ کا حق دینے کے تباہ کن نتائج ہونگے۔کانگریس رہنما نے کہا کہ بھارتی حکومت نے غیرمقامی لوگوں کو یہاں بسا کر آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے پہلے منصوبے میں ناکامی کے بعد ایک نیا مذموم منصوبہ بنایاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button