مقبوضہ جموں و کشمیر

منی پور میں بارودی سرنگوں کے دو دھماکوں میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور دوسرا زخمی

نئی دہلی 05 جنوری (کے ایم ایس) بھارتی ریاست منی پور میں پولیس کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز ضلع تھوبل کے علاقے سنگو مسانگ میں بارودی سرنگوں کے دو طاقتور دھماکوں میںایک بھارتی فوجی ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ دھماکے اس وقت ہوئے جب آسام رائفلز کی 16 بٹالین کے دستے ریاست کے جنوب میںایک پہاڑی علاقے میں گشت کر رہے تھے اور بھارتی پیراملٹری کے چند سپاہی پانی فراہم کرنے والے پمپ کے قریب آرام کر رہے تھے۔اروناچل پردیش سے تعلق رکھنے والا تیس سالہ رائفل مین ایل وانگچو دھماکے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ تریپورہ سے تعلق رکھنے والا 28 سالہ پنکو داس زخمی ہوگیا۔ اسے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔علاقے کے سپرانٹنڈنٹ آف پولیس ایچ جوگیش چندرا نے صحافیوںکو بتایا کہ بارودی سر نگیں سنگومسانگ میں پانی کے ذخیرے کے قریب نصب کی گئی تھیں جہاں فوجی اہلکار عام طور پر گشت کرتے ہیں۔بدھ کو ہونے وا لے بارودی سرنگ کے دھماکے منی پور میں 50 دن میں اس طرح کا چوتھا واقعہ ہے اور ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔اس سے قبل گزشتہ سال 18 نومبر، 15اور 29دسمبر کو تین واقعات پیش آئے تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button