جموں

عامر ماگرے کی میت لواحقین کے حوالے نہ کی گئی تو ہم احتجاج پر مجبورہوجائیں گے: ڈی ڈی سی چیئرسن

جموں21 نومبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع رامبن کی ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کونسل کی چیئرپرسن شمشادشان نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکام نے حیدر پورہ میں شہید ہونے والے تیسرے شہری عامر ماگرے کی میت لواحقین کے حوالے نہ کی تو ہم احتجاجی مظاہرے کریں گے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شمشاد شان نے رامبن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مایوس نہیں ہیں اور لیفٹیننٹ گورنر کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں اور اگر وہ کوئی فیصلہ نہیں لیتے ہیں تو ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔حیدر پورہ کے جعلی مقابلے میں شہید ہونے والے دو شہریوں الطاف احمد بٹ اور مدثر گل کی میتیں لواحقین کے احتجاج کے بعدجمعرات کی رات قبرستان سے نکال کراہلخانہ کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ بھارتی پولیس نے انہیں شمالی کشمیرمیں ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں دفن کیا تھا۔ دو شہریوں کی میتیں لواحقین کے حوالے کیے جانے کے بعد عامر ماگرے کی میت حوالے کرنے کے مطالبے نے زورپکڑلیاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button