مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں پے در پے غیر قانونی اقدامات کر رہا ہے، میر شاہد سلیم

WhatsApp Image 2022-08-28 at 8.29.36 PMنئی دلی 28 اگست (کے ایم ایس)
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما اور یونائٹد پیس الائنس کے چیئرمین میر شاہد سلیم نے بھارت کی سول سوسائٹی پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں کشمیر کے لوگوں کے جمہوری ور انسانی حقوق کی بحالی کے لئے آواز بلند کریں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میر شاہد سلیم نے نئی دلی کے” انڈیا انٹر نیشنل سنٹر“ میں کشمیر سے متعلق منعقد ہ گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پانچ اگست 20019سے مقبوضہ جموںوکشمیر میں پے در پے غیر قانونی اقدامات کر رہا ہے اور اس نے کشمیریوں کے تمام جمہوری، سیاسی، معاشرتی و اقتصادی حقوق سلب کرلیے ہیں اور انہیں اپنے ہی وطن میں بے اختیار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر کے وسائل کو غیر کشمیریوں کے ہاتھوں فروخت کیا جا رہا ہے۔
کانفرنس سے سابق بھارتی وزیر منی شنکر ایّر، را کے سابق سربراہ اے ایس دولت، مظفر شاہ ، ڈاکٹر سونیلم، ڈاکٹر تسلیم رحمانی، ڈاکٹر اشوک بھان، کمار پرشانت گاندھی ، وقار بھٹی، منتظر مہدیی، سعید نقوی، جان دیال، این ڈی پچوری، سنیل واتل افتخار مسگر، وریندر کور اور روحی بٹ نے بھی خطا ب کیا۔ انہوں نے نئی دلی کی طرف سے کشمیریوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے ابتر سلوک کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جموں کشمیر کے عوام کے جمہوری، سیاسی اور اقتصادی حقوق بحال کئے جانے کا مطالبہ کیا۔ مقررین نے کشمیریوں کی یقین دلایا کہ وہ انصاف کی لڑائی میں انکے ساتھ کھڑے ہیں۔ مقررین نے جنوبی ایشیا میں قیام امن کے لئے مسئلہ کشمیر کو پر امن مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں اس وقت تک دیر پا امن قائم نہیں ہو سکتا جب تک مسئلہ کشمیرحل نہیں کیا جاتا۔ کانفرنس کا اہتمام کلکتہ میں قائم ایک غیر سرکاری تنظیم سنٹرفار پیس اینڈ پراگرس نے کیا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button