مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: تحریک آزادی سے وابستگی کی بناءپر مزید چھ سرکاری ملازمین نوکری سے برطرف

 

 

سرینگر 22 ستمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے تحریک آزادی سے وابستگی کی بناءپر مزید چھ سرکاری ملازمین کو نوکری برطرف کردیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق برطرف کیے جانے والے ملازمین میں دو اساتذہ ، دو پولیس کانسٹیبل ، محکمہ جنگلات کا ایک اعلیٰ افسر اور محکمہ روڈز اینڈ بلڈنگز کا ایک ملازم شامل ہے۔ نکالے گئے ملازمین میں سے دو کا تعلق ضلع کشتواڑ اور ایک ایک کا تعلق بڈگام ، اسلام آباد ، بارہمولہ اور پونچھ اضلاع سے ہے۔برطرف ملازمین میں عبدالحمید وانی (استاد) ، لیاقت علی ککرو (استاد) ، جعفر حسین بٹ (کانسٹیبل) ، شوکت احمد خان (کانسٹیبل) ، محمد رفیع بٹ (روڈ زاینڈ بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ میں جونیئر اسسٹنٹ) اور طارق محمود کوہلی (محکمہ جنگلات میں رینج آفیسر) شامل ہیں۔قابض حکام نے یہ حکم مقبوضہ جموں وکشمیر میں سرکاری ملازمین کی تحریک آزادی سے وابستگی کی جانچ پڑتال کرنے والی کمیٹی کی طرف سے مذکورہ ملازمین کی برطرفی کی سفارش کے بعد جاری کیا۔اس سے پہلے رواں سال کے اوائل میں حکام نے کم از کم گیارہ سرکاری ملازمین کو انہی الزامات پر برطرف کیا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button